Brailvi Books

دس عقیدے
71 - 193
 (بشرطیکہ وہ سلیم ہو)تجویز کرتی (جائز وگوارہ رکھتی)ہے کہ ایسا قدیر  ({فَعَّالٌ لِّمَا یُرِیْدُ}(1)  ’’جو چاہے اور جیسا چاہے کرے‘‘) ایسے عظیم ذِی و جاہت، جانِ محبوبی و کانِ عزت(2) (کہ جو ہوگیا، جو ہوگا، اور جو ہورہا ہے اِنہیں   کی مرضی پر ہوا اِنہیں   کی مرضی پر ہوگا اور انہیں   کی مرضی پر ہورہا ہے، ایسے محبوب ایسے مقبول)کے لیے خَیارِ خَلق کو(3) (کہ انبیاء و مرسلین کے بعد تمام خلائق  پر فائق  ہوں  ،(4)حضور کا صحابی) جلیس و انیس (ہم نشین و غمخوار) (5) و یارو مددگار  مقرر نہ فرمائے، (نہیں   ہر گز نہیں  ، تو جب کہ مولائے قادر و قدیر  جَلَّ جَلَا لُـہٗ نے انھیں   اِن کی یاری و مددگاری، رَفاقت و صحبت(6) کے لیے منتخب فرمالیا تو اب)  جو اُن میں   سے کسی پر طعن(7)   کرتا ہے جنابِ بارِی تعالیٰ کے کمالِ حکمت و تمامِ قدرت (پر الزام نقص و ناتمامی  کا لگاتا ہے)، یا رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کی غایت ِمحبوبیت (کمالِ شانِ محبوبی) و نہایت ِمنزلت (وانتہائے عزت و وجاہت اوران مراتبِ رَفیعہ(8) اور مناصبِ جلیلہ) (9)



________________________________
1 -    پ۱۲، ہود : ۱۰۷۔
2 -    بڑی عزت و مرتبے والے، عظمت وشرف کے سرچشمے یعنی سرکار صَلَّی اللّٰہُ تعالٰی عَلَیْہِ وَالہٖ وسَلَّم۔
3 -    بہترین مخلوق یعنی صحابہ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان کو ۔
4 -    تمام لوگوں   پرفوقیت رکھنے والے ہوں  ۔
5 -    ساتھ بیٹھنے والا اور دُکھ دَرد کا شریک۔
6 -    ہمراہی وہم نشینی۔
7 -    نکتہ چینی۔
8 -    بلند مرتبوں  ۔
9 -    بڑے عہدوں  ۔