کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ کے مدنی علماء کرام نے فرمائی تاکہ اسلامی بھائی اور اسلامی بہنیں اس کے ذریعے اپنے عقائد درست کر کے اعمالِ صالحہ کوقبولیت کے درجہ تک پہچانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ کل بروزِ قیامت دل سے پوچھے جانے والے سوال کی تیاری کے لئے کوشاں ہوجائیں ۔
محُیِْ دِیں غو ث ہیں اور خو ا جہ معین الدین ہیں
اے حسن!کیوں نہ ہو محفوظ عقیدہ تیرا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ! دعوتِ اسلامی کی مجلس ’’المدینۃ العلمیۃ‘‘ نے اکابرین و علماء اہلسنّت کی مایہ ناز تصانیف کو حتی المقدور جدید تقاضوں کے مطابق شائع کرنے کا عزم کیا ہے، اسی بات کے پیش نظر یہ ’’رسالہ‘‘
٭…نئی کمپوزنگ ، ٭…حتی المقدور تخریج،
٭…مشکل الفاظ کے معانی و اعراب ،٭…مفید حواشی کا اضافہ،
٭…متن کا سائز 16 جبکہ شارِح کی شرح کا سائز 14،
٭…المدینۃ العلمیۃ کے حواشی ومعنی کا سائز 13،
٭…ترجمۂ قراٰن کے لئے ’’کنز الایمان‘‘ کا انتخاب،
٭…قاری کی آسانی کیلئے آخر میں ’’ اعتقاد الاحباب کا متن‘‘،
٭… ۱۳۹۸ھ میں ادارہ اشاعت تصنیفاتِ رضابریلی شریف کے مطبوعہ نسخے سے آخر میں موجود متن کا تقابل نیز ماخذ و مراجع سے مزین کیا ہے۔ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ یہ کوشش قبول فرماکراس رسالے پر کام کرنے والے مدنی علماء کو جزائے خیر اور مسلمانوں کو اس کے ذریعے اپنے عقائد درست کرنے کی توفیق عطافرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْنصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم
شعبہ کتب اعلٰی حضرت(مجلس المدینۃ العلمیۃ)