عقیدہ ٔرابعہ(۴):
اَعلٰی طبقہ،ملائکہ مقربین
اِن (انبیاء و مُرْسَلین عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ)کے بعد اَعلیٰ طبقہ ملائکہ مقربین کا ہے(1) مثل سَادَاتِنَا وَمَوَالِینَا (مثلاً ہمارے سرداروں اور پیش رَو مددگاروں میں سے حضرت) جِبْرَائِیل(جن کے ذمہ پیغمبروں کی خدمت میں وحی اِلٰہی لانا ہے)و (حضرت) مِیْکَائِیل (جو پانی برسانے والے اور مخلوقِ خدا کو روزی پہنچانے پر مقرر ہیں ) و(حضرت) اِسْرَافِیل (جو قیامت کو صُور پھونکیں گے) و (حضرت) عِزْرَائِیل (جنہیں قبضِ اَرواح کی
________________________________
1 - چوتھا عقیدہ سب سے اعلیٰ مقرب ترین فرشتوں کا ہے۔
2 - اِن انبیاء و مرسلینعَلَیْہِمُ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَامکے بعد سب سے اعلیٰ طبقہ مقرب ترین فرشتوں کا ہے، فرشتے نوری مخلوق ہیں ، اللّٰہ تعالٰینے ان کو یہ طاقت دی ہے کہ جو شکل چاہیں بن جائیں کبھی وہ انسان کی شکل میں ظاہر ہوتے ہیں تو کبھی دوسری شکل میں ، یہ وہی کرتے ہیں جو حکمِ خداوندی ہو، اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے حکم کے خلاف کچھ نہیں کرتے، نہ قصداً نہ سہواً نہ خطاً، یہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے معصوم بندے ہیں ، ہر قسم کے چھوٹے بڑے گناہوں سے پاک ہیں جیسا کہ اللّٰہ رَبُّ الْعِزَّت قرآنِ مجید فرقانِ حمید میں ارشاد فرماتا ہے:
لَا یَعْصُوْنَ اللّٰهَ مَاۤ اَمَرَهُمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ
ترجمۂ کنزالایمان: جو اللّٰہ کا حکم نہیں ٹالتے اور جو انہیں حکم ہو وہی کرتے ہیں ۔ (پ ۲۸ ،التحریم:۶)
ایک اور جگہ ارشادِ خداوندی عَزَّوَجَل ہے:
بَلْ عِبَادٌ مُّكْرَمُوْنَ لَا یَسْبِقُوْنَهٗ بِالْقَوْلِ وَ هُمْ بِاَمْرِهٖ یَعْمَلُوْنَ
ترجمۂ کنزالایمان:بلکہ بندے ہیں عزت والے، بات میں اُس سے سبقت نہیں کرتے اور وہ اِسی کے حکم پر کار بند ہوتے ہیں ۔(پ ۱۷، الانبیاء:۲۶- ۲۷)
یہ فرشتے نہ مرد ہیں ، نہ عورت، اِن کو قدیم ماننا یا خالق جاننا کفر ہے،اِنکی تعداد وہی جانے جس نے ان کو پیدا کیا اور اُس کے بتائے سے اُس کا رسول صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔