Brailvi Books

دس عقیدے
60 - 193
آخر نہ دیکھاکہ صدیق و مرتضیٰ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا جس سرکارِ ا بد ِقرار(1)  (وسِرِّ ہر کار) (2)  کے غلام ہیں، 
	اُسی(3)        کو حکم ہوتا ہے: ان کی راہ پر چل اور اُن کی اقتداء سے نہ نکل۔(4)  (تابہ دیگراں چہ رسد(5) اے عقل خبردار !یہاں مجال دَم زَدَن نہیں۔)(6)


صحابہ کے گستاخوں کےساتھ برتاؤ
فرمان مصطفٰی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ہے:میرے صحابہ کو گالی مت دو ،کیونکہ آخر زمانے میں ایک قوم آئی گی ،جو میرے صحابہ کو گالی دے گی ،پس اگر وہ (گالی دینے والے )بیمار ہوں جائیں تو ان کی عیادت نہ کرنا ،اگر مر جائیں تو ان کی نماز جنازہ نہ پڑھنا ،ان سے ایک دوسرے کا نکاح نہ کرنا  ،نہ انہیں وراثت میں سے حصہ دینا ،نہ انہیں سلام کرنا نہ ہی ان کے لئے رحمت کی دعا کرنا ۔(تاریخ بغداد ،ج۸ ،ص۱۳۹)
جب صحابہ ٔ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْھُمْ اَجْمَعِیْنکو گالی دینے والے کےلئے یہ حکم فرمایا گیا تو شاہ خیر الانام صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی بارگاہ عالی میں گستاخی کرنے والے کا معاملہ کس قدر اشد ہوگا ؟(کفریہ کلمات کے بارے میں سوال جواب ،ص۲۰۱)



________________________________
1 -    ہمیشہ کی سکون والی بارگاہ۔
2 -    ہر کام میں   ہم راز۔
3 -    محمد ِمصطفی صَلَّی تَعَالٰی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم۔
4 -    پ۷، الانعام: ۹۰۔
5 -    تو دوسرے کس شمار میں   ہیں   ۔
6 -    کچھ کہنے کی ہمت نہیں  ۔