Brailvi Books

دس عقیدے
53 - 193
اِیمان اِن کی محبت و عظمت کا نام (اور فعلِ تعظیم بعد اِیمان، ہر فرض سے مقدّم) (1)



________________________________
=یا رسولَ اللّٰہ، رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا: وَعَلَیْکَ السَّلَام، ((مَا مَنَعَکَ یَا اُ بَیْ اَنْ تُجِیْبَنِیْ اِذْ دَعَوْتُکَ؟)) اے اُبی! جب میں   نے تجھے پکارا تو جواب دینے سے کیا چیز مانع ہوئی ؟ عرض کیا: یارسولَ اللّٰہ!((اِنِّیْ کُنْتُ فِی الصَّلَاۃِ))، میں   نماز میں   تھا، آپ نے فرمایا: کیا تو نے اس کلام میں   جسے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ نے میری طرف وحی کیا نہیں   پایا کہ
اِسْتَجِیْبُوْا لِلّٰهِ وَ لِلرَّسُوْلِ اِذَا دَعَاكُمْ لِمَا یُحْیِیْكُمْ-
ترجمۂ کنزالایمان: اللّٰہ و رسول کے بلانے پر حاضر ہو جب رسول تمہیں   اس چیز کے لیے بلائیں   جو تمہیں   زندگی بخشے گی۔    (پ۹، الانفال:۲۴)
آپ نے عرض کیا: ہاں   یارسولَ اللّٰہ! آئندہ ایسا نہیں   ہوگا اِنْ شَاءَ اللّٰہ۔(ترمذی، کتاب فضائل القراٰن،باب ماجاء فی فضل فاتحۃالکتاب،۴/۴۰۰، حدیث: ۲۸۸۴)
تفسیر روحُ المعانی ، تفسیر قرطبی، تفسیر بیضاوی اور دیگر کُتُبِ تفسیر، اسی طرح عمدۃُ القاری ومرقاۃ ودیگر اَحادیث کی شروحات میں   ہے جس کا مفہوم یہ ہے کہ جب نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کسی کو بلائیں   اور وہ نماز میں   ہے تو نماز چھوڑ کر آپ کی بات پر ’’لَبَّیْک‘‘ کہے اس کی نماز نہیں   ٹوٹے گی اور جواب کے مکمل ہونے کے بعد جہاں   سے نماز چھوڑی تھی وہیں   سے شروع کرے اس کی نماز میں   کوئی خَلَل واقع نہیں   ہوگا۔(روح المعانی، پ۹،الانفال،تحت الاٰیۃ:۲۴،۵/۲۷۶،تفسیرقرطبی،۴/۲۷۹،تفسیرالبیضاوی،۳/۹۹، عمدۃ القاری،کتاب العمل فی الصلاۃ،باب اذادعت الام۔۔۔الخ،۵/۶۰۶،تحت الحدیث: ۱۲۰۶، مرقاۃ،کتاب فضائل القراٰن،الفصل الاول،۴/۶۲۴،تحت الحدیث:۲۱۱۸)
1 -    جس کا دل آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی محبت، اَدب اور تعظیم سے خالی ہے وہ اِیمان سے محروم ہے، یہی قرآن و حدیث کا فیصلہ ہے، چنانچہ ارشادِ خداوندی عَزَّوَجَلَّ ہے:
قُلْ اِنْ كَانَ اٰبَآؤُكُمْ وَ اَبْنَآؤُكُمْ وَ اِخْوَانُكُمْ وَ اَزْوَاجُكُمْ وَ عَشِیْرَتُكُمْ وَ اَمْوَالُ اﰳقْتَرَفْتُمُوْهَا وَ تِجَارَةٌ تَخْشَوْنَ كَسَادَهَا وَ مَسٰكِنُ تَرْضَوْنَهَاۤ اَحَبَّ
 ترجمۂ کنزالایمان : تم فرماؤ اگر تمہارے باپ اور تمہارے بیٹے اور تمہارے بھائی اور تمہاری عورتیں   اور تمہارا کنبہ اور تمہاری کمائی کے مال اور وہ سودا جس کے نقصان کا تمہیں   ڈر ہے اور تمہارے پسند کے مکان=