Brailvi Books

دس عقیدے
44 - 193
( وَرَفَعْنَا لَکَ ذِکْرَکَ کا ہے سایہ تجھ پر


________________________________
=وَ قَالُوْا حَسْبُنَا اللّٰهُ سَیُؤْتِیْنَا اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ وَ رَسُوْلُهٗۤ
 پر راضی ہوتے جو اللّٰہ  ورسول نے ان کودیا اور کہتے ہمیں   اللّٰہ کافی ہے اب دیتا ہے ہمیں   اللّٰہ اپنے فضل سے اور اللّٰہ  کا رسول۔ (پ۱۰، التوبۃ : ۵۹)
اللّٰہ اور رسول کو راضی کرنا: 
وَ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۤ اَحَقُّ اَنْ یُّرْضُوْهُ
ترجمۂ کنزالایمان: اور اللّٰہ  ورسول کا حق زائد تھا کہ اسے راضی کرتے ۔ (پ۱۰، التوبۃ : ۶۲)
اللّٰہ اور رسول دونوں   نعمت دیتے ہیں  :
وَ اِذْ تَقُوْلُ لِلَّذِیْۤ اَنْعَمَ اللّٰهُ عَلَیْهِ وَ اَنْعَمْتَ عَلَیْهِ
ترجمۂ کنزالایمان: اور اے محبوب یاد کرو جب تم فرماتے تھے اس سے جسے اللّٰہ نے نعمت دی اورتم نے اُسے نعمت دی۔ (پ۲۲، الاحزاب:۳۷)
اللّٰہ اور رسول کا حکم مانو:
وَ  مَنْ  یُّطِعِ  اللّٰهَ  وَ  رَسُوْلَهٗ  
ترجمۂ کنزالایمان: اور جو حکم مانے اللّٰہ اور اللّٰہ کے رسول کا ۔ (پ۴،  النساء: ۱۳)
رسول کا حکم مانناایسا ہی ہے جیسے اللّٰہ  کا حکم ماننا: 
مَنْ یُّطِعِ الرَّسُوْلَ فَقَدْ اَطَاعَ اللّٰهَ
ترجمۂ کنزالایمان: جس نے رسول کا حکم مانا بے شک اس نے اللّٰہ  کا حکم مانا۔(پ۵،  النساء:۸۰)
اللّٰہ اور رسول کا حکم مانو:
اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ الرَّسُوْلَ
ترجمۂ کنزالایمان: حکم مانو اللّٰہ اور رسول کا۔(پ۳،  اٰل عمرٰن:۳۲)
اور فرمایا:
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْۤا اَطِیْعُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوا الرَّسُوْلَ 
ترجمۂ کنزالایمان: اے ایمان والو! حکم مانو اللّٰہ کا اور حکم مانو رسول کا۔ (پ۵، النساء:۵۹)
اللّٰہ اور رسول کے بلانے پر حاضر ہوجاؤ: =