ان کا ہر جگہ نامِ الٰہی کے برابر: ؎ (1)
________________________________
=ہمارے آقا عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام سراج منیر اور داعی ہیں :
وَ دَاعِیًا اِلَى اللّٰهِ بِاِذْنِهٖ وَ سِرَاجًا مُّنِیْرًاترجمۂ کنز الایمان:اور اللّٰہ کی طرف اس کے حکم سے بلاتا اور چمکادینے والا آفتاب۔( پ۲۲، الاحزاب:۴۶)ہمارے آقا عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام گواہ ہیں :
وَ یَكُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَیْكُمْ شَهِیْدًاترجمۂ کنزالایمان: اور یہ رسول تمہارے نگہبان وگواہ۔(پ۲، البقرۃ:۱۴۳)
ہمارے آقا عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام شاہد یعنی (حاضر وناظر) اور مبشر ونذیر ہیں :
یٰۤاَیُّهَا النَّبِیُّ اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًا
ترجمۂ کنزالایمان: اے غیب کی خبریں بتانے والے (نبی) بے شک ہم نے تمہیں بھیجا حاظر ناظر اور خوشخبری دیتا اور ڈر سناتا۔ (پ۲۲، الاحزاب:۴۵)
ہمارے آقا عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کی زندگی بہترین نمونہ ہے:
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِیْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ
ترجمۂ کنزالایمان: بے شک تمہیں رسولُ اللّٰہ کی پیروی بہتر ہے۔(پ۲۱، الاحزاب:۲۱)
ہمارے آقا عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام تمام جہانوں کے لیے رحمت ہیں :
وَ مَاۤ اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِیْنَترجمۂ کنزالایمان:اور ہم نے تمہیں نہ بھیجا مگر رحمت سارے جہان کے لیے۔(پ۱۷، الانبیاء: ۱۰۷)
اس کے علاوہ بہت سی آیتیں ہیں لیکن یہاں چند پر اکتفا کیا گیا ہے۔
1 - یعنی اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کے نام کے ساتھ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا نام ذکر ہوا
ہے، چند مقامات ملاحظہ ہوں ؛ اللّٰہ اور رسول دونوں غنی کرتے ہیں :چنانچہ ربّ ارشاد فرماتا ہے:
وَ مَا نَقَمُوْۤا اِلَّاۤ اَنْ اَغْنٰىهُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗ مِنْ فَضْلِهٖ
ترجمۂ کنز الایمان: اور انہیں کیا برا لگا یہی نہ کہ اللّٰہ ورسول نے انہیں اپنے فضل سے غنی کردیا۔ (پ۱۰، التوبۃ: ۷۴)
اللّٰہ اور رسول دونوں دیتے ہیں چنانچہ ارشاد فرمایا:
وَ لَوْ اَنَّهُمْ رَضُوْا مَاۤ اٰتٰىهُمُ اللّٰهُ وَ رَسُوْلُهٗۙ-
ترجمۂ کنزالایمان:اور کیا اچھا ہوتا اگر وہ اس =