Brailvi Books

دس عقیدے
41 - 193
	تو تمام ماسوی اللّٰہ(1)نے جو نعمت، دنیاوی و اُخروی ، جسمانی یا روحانی، چھوٹی یا بڑی پائی اُنہیں   کے دستِ عطا سے پائی، اُنہیں   کے کرم ، اُنہیں   کے طفیل ، اُنہیں   کے واسطے سے ملی، اللّٰہ عطا فرماتا ہے اور اِن کے ہاتھوں   ملا، ملتا ہے اور اَبَدُ الْاٰبَاد  تک(2)  ملتا رہے گا ، جس طرح دین و ملت، اِسلام و سنت ، صلاح و عبادت ، زہد و طہارت اور علم و معرفت ساری دینی نعمتیں   اِن کی عطا فرمائی ہوئی ہیں  ، یونہی مال و دولت ، شِفا و صحت، عزت و رِفعت اور فرزند و عشرت یہ سب دنیاوی نعمتیں   بھی اِنہیں   کے دستِ اقدس سے ملی ہیں  ۔
قال الرضا :   ؎  
بے اِن کے واسطے کے خدا کچھ عطا کرے
    حَاشَا غلط غلط، یہ ہَوَس بے بصر کی ہے(3)
وقال الفقیر:   ؎  
بے اُن کے توسُّل کے، مانگے بھی نہیں   ملتا 
بے اُن کے توسُّط کے، پُرْسِش ہے نہ شِنْوائی)
وہ بَالَا دَسْت(4)
 حاکم کہ تمام ماسویاللّٰہان کا محکوم، اور ان کے سِوا عالَم میں   کوئی 



________________________________
1 -    اللّٰہکے سوا تمام مخلوق۔
2 -    ہمیشہ ہمیشہ۔
3 -    حدائق بخشش، ص۲۰۷۔
4 -    با اختیار۔