Brailvi Books

دس عقیدے
37 - 193
ان کے زیرِ فرمان۔(1)



________________________________
1 -    اعلیٰ حضرت عظیم البرکت عظیم المرتبت مجدد دین وملت مولاناشاہ امام احمد رضا خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الرَّحْمٰن’’ فتاویٰ رضویہ شریف‘‘ میں   بحوالہ ’’معجم اوسط‘‘ بسندِ حسن سیدنا جابر بن عبد اللّٰہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاسے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں   کہ سیّد عالمصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَ سَلَّم نے آفتاب کو حکم دیا کہ کچھ دیر چلنے سے باز رہ، وہ فوراً ٹھہر گیا۔(معجم الاوسط،من اسمہ علی ، ۳/۱۱۶، حدیث:۴۰۳۹)
اقول: اس حدیثِ حسن کا واقعہ اس حدیثِ صحیح کے واقعۂ عظیمہ سے جدا ہے جس میں   ڈوبا ہوا سورج حضور (صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم) کے لیے پلٹاہے یہاں   تک کہ مولیٰ علی کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْکَرِیْم نے نمازِ عصر کہ خدمت گزاریِ محبوب ِباری صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ میں   قضا ہوئی تھی ادا فرمائی۔ امام اجل طحاوی وغیرہ اکابر نے اس حدیث کی تصحیح کی۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ اسے خلافتِ رَبُّ الْعِزَّت کہتے ہیں   کہ مَلَکُوْتُ السَّمٰوٰت وَالْاَرْض میں   ان کا حکم جاری ہے، تمام مخلوقِ الٰہی کو ان کیلئے حکمِ اطاعت وفرمانبرداری ہے، وہ خدا کے ہیں   اورجو کچھ خدا کا ہے سب اِن کا ہے ، وہ محبوب اجل واکرم و خلیفۃاللّٰہ الاعظم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم جب دودھ پیتے تھے گہوارہ میں  چاند اِن کی غلامی بجالاتا ، جدھر اشارہ فرماتے اسی طرف جھک جاتا، حدیث میں   ہے سیدنا عباس بن عبدالمطلب رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا عم مکرم سید اکرم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَ سَلَّم نے حضور سے عرض کی: میرا اسلام لانے کا سبب حضور کے ایک ’’معجزے کا دیکھنا‘‘ ہوا رَاَیْتُکَ فِی الْمَھْدِ تُنَاغِی الْقَمَرَ وَتُشِیْرُ اِلَیْہِ بِاُصْبُعِکَ فَحَیْثُ اَشَرْتَ اِلَیْہِ مَالَ۔ ’’میں   نے حضور کو دیکھا کہ حضور گہوارے میں  چاند سے باتیں   فرماتے جس طرف انگشتِ مبارک سے اشارہ کرتے چاند اسی طرف جھک جاتا،‘‘ سیِّدعالم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ’’ہاں   میں   اس سے باتیں   کرتا تھا وہ مجھ سے باتیں   کرتا اور مجھے رونے سے بہلاتا، میں   اس کے گرنے کا دھماکہ سنتاتھا جب وہ زِیر عرش سجدے میں   گرتا۔‘‘(خصائص کبری،باب مناغاتہ للقمر۔۔۔الخ، ۱/۹۱)امام شیخ الاسلام صابونی فرماتے ہیں  : یہ حدیث معجزات میں   حسن ہے ۔ جب دودھ پیتوں   کی یہ حکومتِ قاہرہ ہے تو اب کہ خِلَافَۃُ الْکُبْرٰی کا ظہور عین شباب پرہے آفتاب کی کیا جان کہ ان کے حکم سے سرتابی کرے۔۔۔الخ)۔ (فتاویٰ رضویہ، ۳۰/۴۸۵-۴۸۶)