میں تحریر کروں گا۔{ 17}اگر کوئی بات سمجھ نہ آئی تو علمائے کرام سے پوچھ لوں گا۔ {18} دوسروں کویہ کتاب پڑھنے کی ترغیب دلاؤں گا۔ {19}حدیث پاک ’’ تَہَادَوْا تَحَابُّوْا‘‘ ایک دوسرے کو تحفہ دو آپس میں محبت بڑھے گی۔ پر عمل کی نیت سے ایک یا حسبِ توفیق کتاب خرید کر دوسروں کو تحفہ دوں گا۔ {20}اس کتاب کے مطالعہ کا ثواب اعلیٰ حضرت عَلَیْہِ رَحْمَۃُ رَبِّ الْعِزَّت اور مترجم کو ایصال کروں گا۔ {21} کتاب مکمل پڑھنے کے لئے بہ نیتِ حصولِ علمِ دین روزانہ چند صفحات پڑھ کر علمِ دین حاصل کرنے کے ثواب کا حقدار بنوں گا ۔ {22} کتابت وغیرہ میں شَرْعی غَلَطی ملی تو نا شِرین کو تحریری طور پَر مُطَّلع کروں گا۔ (ناشرین ومصنف وغیرہ کو کتابوں کی اغلاط صرف زبانی بتانا خاص مفید نہیں ہوتا)
مسلمان کون؟ کافرکون؟
تمہارا ربّ عزوجل فرماتاہے:توکیا اللّٰہ کے کلام کا کچھ حصہ مانتے ہو اور کچھ حصے سے منکر ہو توجوکوئی تم میں سے ایسا کرے اسکا بدلہ نہیں مگر دنیا کی زندگی میں رسوائی اور قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب کی طرف پلٹے جائیں گے اور اللّٰہ تمہارے کوتکوں سے غافل نہیں یہی لوگ ہیں جنہوں نے عقبٰی بیچ کردنیا خریدی تو ان پر سے کبھی عذاب ہلکا ہو نہ ان کو مدد پہنچے ۔(پ ۱،البقرۃ:۸۵،۸۶)
کلام الٰہی میں فرض کیجئے اگر ہزار باتیں ہوں تو ان میں سے ہر ایک با ت کا ماننا ایک اسلامی عقیدہ ہے۔اب اگر کوئی شخص۹۹۹ مانے اور صرف ایک نہ مانے تو قرآن عظیم فرمارہا ہے کہ وہ ان ۹۹۹کے ماننے سے مسلمان نہیں بلکہ صرف اس ایک کے نہ ماننے سے کافر ہے، دنیا میں اس کی رسوائی ہوگی اور آخرت میں اس پر سخت تر عذاب جو ابد الآباد تک کبھی موقوف ہونا کیا معنی! ایک آن کو ہلکا بھی نہ کیا جائے گا نہ کہ۹۹۹ کا انکار کرے اور ایک کو مان لے تو مسلمان ٹھہرے!!! یہ مسلمانوں کا عقیدہ نہیں بلکہ بشہادت قرآن عظیم خود صریح کفرہے۔(فتاوی رضویہ۳۰/۸۷)