Brailvi Books

دس عقیدے
21 - 193
 سے پاک و منزہ ہے)، نہ وہ واحد جو بہ تُہْمت حُلولِ عَیْنِیّت(کہ اس کی ذاتِ قُدسی صفات پر یہ تہمت لگائی جائے کہ وہ کسی چیز میں   حلول کیے ہوئے یا اس میں   سمائی ہوئی ہے، یا کوئی چیز اس کی ذاتِ احدیت میں   حلول کیے ہوئے اور اس میں   پیوست ہے، اور یوں  مَعَاذَاللّٰہِوہ ) اَوجِ وحدَت (وحدانیت ویکتائی کی رِفعتوں  ) سے حَضِیْضِ اِثْنَیْنِیَّت(دُوْئی اور اِشتراک کی پَسْتِیوں  )میں   اُتر آئے۔(1) ھُوَوَلَامَوْجُوْدٌ اِلاَّ ھُو(2) آیۃکریمہ: {سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ۠(۴۰)}(3) (پاکی اور برتری ہے اُسے اِن شریکوں   سے)جس طرح شرک فِی الْاُلُوْہِیَّت کو رَدّ کرتی ہے (4)  (اور بتاتی ہے کہ خُدا وَنْد قُدُّوس کی خدائی



________________________________
1 -    جیسا کہ عیسائی اللّٰہ تعالیٰ پر یہ تہمت لگاتے ہیں   کہ (مَعَاذَ اللّٰہ) اللّٰہ تعالیٰ حضرت عیسیٰ عَلٰی نَبِیِّنَا وَ عَلَیْہِ الصَّلاۃُ وَالسَّلَامکے بدن میں   گھل مل گیا یا سرایت کرگیا ہے، اللّٰہ تعالیٰ اس جھوٹے الزام سے پاک ہے کیونکہ یہ تہمت و حدانیت کی رِفعتوں   اور بُلند یوں   سے اُتار کر اشتر اکیت اور حصہ داری کی پستیوں  ، گہرائیوں   میں   لا ڈالتی ہے اوراس طرح کا عقیدہ رکھناسراسر کفر وشرک ہے۔قرآن پاک میں   جگہ جگہ عیسائیوں   کے بُرے عقائد کے رَدّ میں   آیات نازل کی گئیں   چنانچہ اِرشاد خداوندی ہے: 
 اِنَّمَا الْمَسِیْحُ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَ رَسُوْلُ اللّٰهِ وَ كَلِمَتُهٗۚ-اَلْقٰىهَاۤ اِلٰى مَرْیَمَ وَ رُوْحٌ مِّنْهُ٘-فَاٰمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رُسُلِهٖ ۚ۫-وَ لَا تَقُوْلُوْا ثَلٰثَةٌؕ-اِنْتَهُوْا خَیْرًا لَّكُمْؕ-اِنَّمَا اللّٰهُ اِلٰهٌ وَّاحِدٌؕ-سُبْحٰنَهٗۤ اَنْ یَّكُوْنَ لَهٗ وَلَدٌۘ-
ترجمۂکنزالایمان :مسیح عیسٰی مریم کا بیٹا اللّٰہ کا رسول ہی ہے اور اس کا ایک کلمہ کہ مریم کی طرف بھیجا اور اس کے یہاں   کی ایک روح تو اللّٰہ اور اس کے رسولوں   پر ایمان لاؤ اور تین نہ کہو باز رہو اپنے بھلے کو اللّٰہ تو ایک ہی خدا ہے پاکی اسے اس سے کہ اس کے کوئی بچہ ہو۔(پ۶، النساء: ۱۷۱)	            
2 -    وُ ہی اللّٰہہے اس کے سوا کوئی نہیں  ۔	            
3 -    پ۲۱، الروم : ۴۰۔	            
4 -    یعنی یہ آیت خدا تعالیٰ کے سوا کسی اور کومستحقِ عبادت سمجھنے کا ردکرتی ہے۔