اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی سَیِّدِ الْمُرْسَلِیْنَ ط
اَمَّا بَعْدُ فَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ ط بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
’’کیوں نہ ہو محفوظ عقیدہ تیرا‘‘ کے 22حروف کی نسبت
سے اس کتاب کو پڑھنے کی22 نیّتیں
فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللّٰہ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلہٖ وسَلَّم: نِیَّۃُ الْمُؤْمِنِ خَیْرٌ مِّنْ عَمَلِہ ’’مسلمان کی نیّت اس کے عمل سے بہتر ہے۔‘‘(معجم کبیر ،۶/۱۸۵،حدیث:۵۹۴۲)
دو مَدَنی پھول:
(۱)بغیر اچھی نیّت کے کسی بھی عملِ خیر کا ثواب نہیں ملتا۔
(۲) جتنی اچھی نیّتیں زِیادہ، اُتنا ثواب بھی زِیادہ۔
{1} ہربارحمدو{2 }صلوٰۃاور{3}تعوُّذو{4 }تَسمِیہ سے آغاز کروں گا ۔ (اسی صفحہ پر اُوپر دی ہوئی دو عَرَبی عبارات پڑھ لینے سے چاروں نیّتوں پر عمل ہو جائے گا) {5} رِضائے الٰہی کیلئے اس کتاب کا اوّل تا آخِر{6} حتَّی الْوَسْع باوُضُو اور {7} قِبلہ رُو مُطالَعَہ کروں گا{8} قراٰنی آیات اور{9}اَحادیث ِمبارَکہ کی زِیارت کروں گا۔{10} جہاں جہاں ’’اللّٰہ‘‘ کا نام پاک آئے گا وہاں ’’عَزَّوَجَلَّ‘‘ اور {11} جہاں جہاں ’’سرکار‘‘ کا اِسْمِ مبارَک آئے گا وہاں ’’صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم‘‘ پڑھوں گا۔ {12} دس عقیدے بغور سیکھوں گا۔ {13} جو نہیں جانتے انہیں سکھاؤں گا۔ { 14}پھر اس کے مطابق عمل کر کے ایمان کو پختہ کروں گا {15} اپنے ذاتی نسخے پرعِندَالضَّرورت خاص خاص مقامات پر انڈر لائن اور {16} یاد داشت