عِیَاذًابِاللّٰہسب فُسّاق ہوئے، اور یہی لوگ حاملانِ قرآنِ مبین و راویانِ دینِ متین ہیں ،جو انھیں فاسق بتائے اپنے لیے نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم تک دوسرا سلسلہ پیدا کرے یا ایمان سے ہاتھ دھو بیٹھے ، اسی طرح ان کے بعد خلافت ِ فاروق ، پھر امامتِ ذی النورین ، پھر جلوہ فرمائی ابو الحسنین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ اَجْمَعِیْنَ)۔
عقیدۂ تاسعہ:
ضروریَّاتِ دِین
نصوصِ قرآنیہ واحادیثِ مشہورہ متواتِرہ واجماعِ امتِ مرحومہ مبارکہ سے جو کچھ دربارۂ اُلُوہیت و رِسالت وَمَاکَانَ وَمَایَکُوْنُ ثابت سب حق ہے اور ہم سب پر ایمان لائے۔ جنت اور اسکے جا ں فِزا اَحوال، دوزخ اور اس کے جاں گُزا احوال ، قبر کے نَعِیم وعذاب، منکر نکیر سے سوال وجواب، روزِ قیامت حساب وکتاب ووَزنِ اعمال و کوثر و صراط و شفاعۃ عُصاۃِ اہلِ کبائر اور اس کے سبب اہل کبائر کی نجات اِلٰی غَیْرِ ذَالِک مِنَ الْوَارِدَات سب حق سے ۔جبر و قدر باطل، وَلٰـکِنْ اَمْرٌ بَیْنَ اَمْرَیْن، جو بات ہماری عقل میں نہیں آتی اس کا علم مَوْکُوْل بَخُدَا کرتے اور اپنا نصیبہ اٰمَنَّا بِهٖ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ رَبِّنَا-} ؎
مصطفی اندر میاں آنگہ کہ می گوید بعقل
آفتاب اندر جہاں آنگہ کہ می جوید سہا