Brailvi Books

دس عقیدے
180 - 193
   سب اگلوں   پچھلوں   کے، اور بہتر ہیں   سب آسمان والوں   سے، اور بہتر ہیں   سب زمین والوں   سے، سِوا انبیاء و مرسلین عَلَیْہِمُ الصَّلَوٰۃُ وَالسَّلَام کے۔‘‘ رواہ الحاکم فی الکنی و ابن عدی والخطیب ۔خود حضرت مولیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ نے باربار اپنی کرسیٔ مَمْلُکَت و سَطْوَتِ خلافت میں   افضلیت مُطْلَقَہ شیخین  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَاکی تصریح فرمائی اور یہ ارشاد ان سے بَتوَاتُر ثابت ہوا کہ اَسّی سے زیادہ صحابہ و تابعین نے اسے روایت کیا، اور فی الواقع اس مسئلہ کو جیسا حق مآب مُرْتَضَوِی نے صاف صاف واشگاف بہ کَرَّات و مَرَّات جَلوات و خَلوات و مُشَاہد ِعامّہ و مَسَاجِدِ جا مِعَہ میں   ارشاد فرمایا دوسروں   سے واقع نہیں   ہوا۔
	 امام بخاری رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہ حضرت محمد بن حنفیہ صاحبزادہ ٔجنابِ امیر  رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے راوی: قَالَ: قُلْتُ ِلاَبِیْ: اَیُّ النَّاسِ خَیْرٌ بَعْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم؟ قَالَ: اَبُوْ بَکْرٍ، قَالَ: قُلْتُ: ثُمَّ مَنْ؟ قَالَ: عُمَرُ۔ ’’یعنی میں   نے اپنے والد ماجد امیر المومنین مولیٰ علی کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہٗ سے عرض کیا کہ رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کے بعد سب آدمیوں   سے بہتر کون ہیں  ؟ ارشاد فرمایا: ابو بکر، میں   نے عرض کیا پھر کون؟ فرمایا: عمر۔
	ابوعمر بن عبداللّٰہ حکم بن حجل سے، اور دار قطنی اپنی ’’سنن‘‘ میں   راوی، جناب امیر المومنین علی کَرَّمَ اللّٰہُ  تَعَالٰی وَجْہَہٗ ارشادفرماتے ہیں  : لَا اَجِدُ اَحَدًا فَضَّلَنِیْ عَلَی اَبِیْ بَکْرٍ وَ عُمَرَ اِلاَّ جَلَدْتُّہٗ حَدَّ الْمُفْتَرِیْ۔ ’’جسے میں   پاؤں   گا کہ شیخین سے مجھے افضل بتاتا ہے اسے مُفتری کی حد ماروں   گا کہ اَسّی۸۰    کوڑے ہیں  ۔‘‘