Brailvi Books

دس عقیدے
171 - 193
 لَہٗ، نِعَم واَفضالِ خداوندی غیر متناہی ہیں  ، قَالَ اللّٰہُ تَعَالٰی: { وَ لَلْاٰخِرَةُ خَیْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰى}، مرتبہ {قَابَ قَوْسَیْنِ اَوْ اَدْنٰی} کا پایا قسم کھانے کو فرق کا نام رہ گیا۔ دِیدارِ اِلٰہی بچشمِ سَر دیکھا کلامِ الٰہی بے وَاسِطہ سُنا (امکان و وُجوب و قِدم و حُدُوث کی کمانیں   مل گئیں  )مَحمِلِ لیلیٰ کروڑوں   منزل سے کروڑوں   منزل خِرَدْ خُردَہ میں   دَنگ ہے، نیا سماں   ہے نیا رنگ ہے قُربْ میں   بُعْد، بُعْد میں   قُربْ، وَصْل میں   ہِجْر،   ہِجْر میں   وَصْل، گَوہر شِنَاوَر دریا مگر صَدَف نے وہ پردہ ڈال رکھا ہے کہ نَم سے آشنا نہیں  ۔ اے جاہل ناداں  ! علم کو علم والے پر چھوڑ، اور اس میدان دشوارِ جولان سے سَمَنْدِبیان کی عِنان موڑ۔ زبان بند ہے پر اتنا کہتے ہیں   کہ خَلْق کے آقا ہیں  ، خالق کے بندے۔ عبادت ان کی کُفْر اور بے اِن کی تعظیم کے حَبْط، اِیمان اِن کی محبت و عظمت کا نام اور مسلمان وہ جس کا کام ہے نامِ خدا کے ساتھ ان کے نام پر تمام۔وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ الْاَنَامِ وَ الْاٰلِ وَ الْاَصْحَابِ عَلَی الدَّوَامِ۔
عقیدۂ ثالثہ:
صدر نشینانِ بزمِ عِزّ وجاہ
	اس جناب عرش قِباب کے بعد مرتبہ اَور انبیاء و مرسلین کا ہے صَلَوَاتُ اللّٰہِ وَسَلَامُہٗ عَلَیْہِمْ اَجْمَعِیْن کہ باہم ان میں   تَفَاضُل مگر ان کا غیر، گو کسی مرتبۂ ولایت تک پہنچے، فرشتہ ہو خواہ آدمی، صحابی ہو خواہ اہل بیت، ان کے درجے تک وُصول محال، جو قربِ الٰہی اُنہیں   حاصل، کوئی اس تک فائز نہیں  ، اور جیسے یہ خدا کے محبوب، دوسرا ہرگز نہیں  ، یہ وہ صدر نشینانِ بزم عزوجاہ ہیں   کہ ربّ العالمین تبارک وتعالیٰ خود اُن کے مولیٰ و