Brailvi Books

دس عقیدے
165 - 193
دنیاوی آلائشوں (1) سے پاک ہے) جو اعمال اس (صوفی صافی  حق پرست و حق آگاہ) (2) کے اس کی نظر میں   قانونِ تقویٰ سے باہر نظر آئیں   گے (3) (ان سے صرفِ نظر کر کے (4) معاملہ عالم الغیب والشہادۃ  (5)پر  چھوڑے گا بمصداق: (6)   ؎ 
ایکہ حمّالِ عیب خویشتنید
طعنہ برعیبِ دیگراں   مکنید)
(اے اپنے عیبوں   کو اُٹھانے والو! دوسروں   کے عیب پر طعنہ زنی مت کرو۔)
	اے اللّٰہ!  سب کو ہدایت اور اس پر ثبات و استقامت (ثابت قدمی) اور اپنے محبوبوں   اور سچے پکے عقیدوں   پر جہانِ گُزرَان (7) سے اُٹھا۔اٰمِیْن یَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِیْن!
اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ وَ اِلَیْکَ الْمُشْتَکٰی وَ اَنْتَ الْمُسْتَعَانُطوَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ وَ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی



________________________________
1 -    گندگیوں  ۔
2 -    نہایت پارسا ودیندا ر شخص ، خود بھی سچا اور سچ کو جاننے والے۔
3 -    پرہیزگاری کے قاعدے سے باہر نظر آئیں  گے۔
4 -    ان کو نظر انداز کرکے۔
5 -    پوشیدہ اور ظاہری باتوں   کے جاننے والے اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ۔
6 -    اس قول کے مصداق۔
7 -    دنیائے فانی، دنیائے ناپائیدار۔