Brailvi Books

دس عقیدے
164 - 193
خلافِ پیمبر کسے رہ گزید
کہ ہرگز  بمنزل نہ خواہد رسید(1)
(جس کسی نے پیغمبر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کے خلاف راستہ اختیار کیا ہرگز منزلِ مقصود پر نہ پہنچے گا۔)
	توہین ِشریعت کفر (اور علمائے دین ِمتین کو سب و شتم،(2) آخرت میں   فضیحت و رسوائی کا موجب) (3)اور اس کے دائرہ سے خُروج فِسْق  (و نافرمانی)۔
	صوفی (تقویٰ شعار) صادق (العمل) عالِم سُنّی صحیح العقیدہ(4)  خدا و رسول کے فرمان (واجب الاذعان  کے مطابق ) پر ہمیشہ یہ عقیدت رکھتا ہے کہ (یہاں   اصل میں   بیاض ہے)، (علمائے شرع مبین وَارِثانِ خاتم النبیین ہیں   اور علومِ شریعت کے نگہبان و علمبردار، تو ان کی تعظیم و تکریم صاحبِ شریعت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کی تعظیم و تکریم ہے اور اس پر دین کا مَدار) اور عالمِ مُتَدَیَّن(5) خدا طلب (خدا پرست، خدا ترس، خدا آگاہ) ہمیشہ صوفی سے (   یہاں   اصل میں   بیاض ہے)، (بتواضع و انکسار(6) پیش آئے گا کہ وہ حق آگاہ اور حق کی پناہ میں   ہے) (7) اور اسے اپنے سے افضل و اکمل جانے گا (کہ وہ 



________________________________
1 -    بوستان سعدی، دیباچۂ کتاب، ص ۴۔
2 -    بُرا بھلا کہنا۔
3 -    آخرت میں   ذلت اور بدنامی کا باعث۔
4 -    جس کا عقیدہ درست ہو۔
5 -    دین دار، متقی اور پرہیزگار عالم۔
6 -    عاجزی وانکساری کے ساتھ۔
7 -    اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کو جاننے والا اور اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی نگہبانی میں   ہے۔