Brailvi Books

دس عقیدے
161 - 193
	طریقت میں   جو کچھ منکشف(1) ہوتا ہے شریعت ہی کے اتباع کا صدقہ ہے ورنہ بے اتباعِ شرع(2)  بڑے بڑے کشف راہبوں  ،(3) جوگیوں  ،(4) سَنْیَاسِیوں  (5)  کو دیئے جاتے ہیں   پھر وہ کہاں   تک لے جاتے ہیں  ، اسی نارِ جحیم وعذابِ اَلیم(6)تک پہنچاتے ہیں  ۔(مقالِ عرفاء) (7)صوفی وہ ہے کہ اپنے ہَوا (اپنی خواہشوں  ، اپنی مرادوں  )کو تابعِ شرع کرے(8)  (بے اتباعِ شرع کسی خواہش پر نہ لگے) نہ وہ کہ ہَوا (و ہوس اور نفسانی خواہشوں  ) کی خاطر شرع سے دستبردار ہو (اوراتباعِ شریعت سے آزاد)۔
	 شریعت غذا ہے اور طریقت قوت، جب غذا ترک کی جائے گی قوت آپ زَوَال پائے گی۔(9) شریعت آنکھ ہے اور طریقت نظر (اور) آنکھ پھوٹ کر نظر (کا باقی رہنا) غیر مُتَصَوَّر، (عقل سلیم قبول نہیں   کرتی تو شریعتِ مطہرہ میں   کب مقبول ومعتبر)۔
	 بعد اَز وصولِ (منزل) (10)اگر اتباعِ شریعت سے بے پروائی ہوتی (اور



________________________________
1 -    آشکارو ظاہر۔
2 -    شریعت کی پیروی کیے بغیر۔
3 -    عیسائی پادریوں  ۔
4 -    ہندو فقیروں  ، جادوگروں  ۔
5 -    ہندو سادھوں  ۔
6 -    جہنم کی آگ اور درد ناک عذاب۔
7 -    فتاویٰ رضویہ،رسالہ: مقال عرفاء باعزاز شرع وعلماء، ۲۱/۵۲۳-۵۲۴، بالفاظ متقاربۃ۔
8 -    شریعت کے تابع کرے۔
9 -    ختم ہوجائے گی۔	
10 -    منزل پالینے کے بعد۔