Brailvi Books

دس عقیدے
151 - 193
 قیامت و بعث، حشر ونشر ،حساب و کتاب، ثواب و عذاب اور جنت و دوزخ کے وہی معنی ہیں   جو مسلمانوں   میں   مشہور ہیں   اور جن پر صدرِ اسلام(1) سے اب تک چودہ سو سال کے کافَّۂ مسلمین و مؤمنین(2)دوسرے ضروریاتِ دین کی طرح ایمان رکھتے چلے آرہے ہیں   مسلمانوں   میں   مشہور ہیں  ، جو شخص ان چیزوں   کو تو حق کہے اوران لفظوں   کا تو اقرار کرے مگر ان کے نئے معنی گھڑے(3) مثلاً:یو ں   کہے کہ جنت و دوزخ و حشر ونشر و ثواب و عذاب سے ایسے معنی مراد ہیں   جو ان کے ظاہر الفاظ سے سمجھ میں   نہیں   آتے، یعنی ثواب کے معنی اپنے حَسَنات(4)  کو دیکھ کر خوش ہونا، اور عذاب اپنے بُرے اعمال کو دیکھ کر غمگین ہونا ہیں  ،یا یہ کہ وہ روحانی لذّتیں   اور باطنی معنی ہیں  ، وہ یقینا کافر ہے کیونکہ ان اُمور پر قرآنِ پاک اور حدیث شریف میں   کھلے ہوئے روشن ارشادات موجود ہیں  ۔
	یونہی یہ کہنا بھی یقیناً کفر ہے کہ پیغمبروں   نے اپنی اپنی اُمتوں   کے سامنے جو کلام، کلامِ الٰہی بتا کر پیش کیا وہ ہرگز کلامِ الٰہی نہ تھا بلکہ وہ سب اُنہیں   پیغمبروں   کے دلوں   کے خیالات تھے جو فَوَّارے کے پانی کی طرح اِنہیں   کے قلوب سے جوش مار کر نکلے اور پھر اِنہیں   کے دِلوں   پر نازل ہوگئے۔
	یونہی یہ کہنا کہ نہ دوزخ میں   سانپ بِچُّھو اور زنجیریں   ہیں   اور نہ وہ عذاب جن کا ذکر



________________________________
1 -    اسلام کے ابتدائی زمانے۔
2 -    تمام مسلمان اورایمان والے۔
3 -    غلط معنی بیان کرے۔
4 -    نیکیوں  ۔