Brailvi Books

دس عقیدے
147 - 193
عقیدۂ تاسعہ(۹):
    ضروریاتِ دِین(1)
ُ                 نُصوصِ قرآنیہ (اپنی مراد پر واضح آیاتِ فرقانیہ) (2)  و احادیثِ مشہورہ متواتِرہ (شہرت اور تواتر سے مؤیّد) واجماعِ امت ِمرحومہ مبارکہ (کہ یہ قصرِ شریعت کے اَساسی سُتون ہیں  (3) اور شبہات وتاویلات سے پاک، ان میں   سے ہر دلیل قطعی یقینی واجبُ الاِذعان و الثُّبوت، ان) سے جو کچھ دربارۂ اُلُوہیت (ذات و صفاتِ باری تعالیٰ) ورِسالت (و نَبُوَّتِ انبیاء و مرسلین وحیِ ربّ العلمین )(وکُتُبِ سماوی،(4) و ملائکہ و جنّ و بَعْث(5)  و حشرو نشر(6) و قیامِ قیامت،(7)  قضاء و قدر) (8)  وَمَا کَانَ وَمَا یَکُوْنُ(9)  (جملہ ضروریاتِ دین) ثابت (اور اِن دلائلِ قطعیہ سے مُدَلَّل،(10)  ان براہینِ واضحہ سے مُبرَہَن) سب حق ہے اور ہم سب پر ایمان



________________________________
1 -    نواں   عقیدہ دین کی ضروری چیزوں   کے بارے میں  ۔
2 -    قرآن مجید کی واضح آیات۔
3 -    شریعت کے محل کے بنیادی ارکان ہیں  ۔
4 -    آسمانی کتابیں  ۔
5 -    موت کے بعد دوبارہ اُٹھایا جانا۔
6 -    قیامت کے دن مردوں   کا زندہ ہونا۔
7 -    قیامت کا قائم ہونا۔
8 -    حکم الٰہی وتقدیر۔
9 -    جو کچھ ہوچکا اور جو کچھ ہوگا۔
10 -    یقینی دلائل سے ثابت شدہ۔