مذہب ہے جس سے ان کا مقصد یہ ہے کہ برحق اُمرائے مؤمنین(1) خلفائے ثلٰثہ(2) ابو بکر صدیق و عمر فاروق وعثمانِ غنی رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کو خلافتِ رسول(3) سے جدا کردیں (4) حالانکہ اُن کی خلافتوں پر تمام صحابۂ کرام رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمْ کا اجماع ہے،(5) مولیٰ علی کَرَّمَ اللّٰہُ وَجْہَہُ الْکَرِیْم و حضراتِ حسنین رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا نے ان کی خلافتیں تسلیم کیں ، اور عَلَوِیت کی شرط نے تو مولیٰ علی کو بھی خلیفہ ہونے سے خارج کردیا، مولیٰ علی کیسے علوی ہوسکتے ہیں ، رہی عصمت تو یہ انبیاء و ملائکہ کا خاصہ ہے امام کا معصوم ہونا روافض کا مذہب ہے۔(6) (بہارِ شریعت) (7)
ہم مسلمانانِ اہلسنّت و جماعت کے نزدیک رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّم کے بعد (خلافت و) امامتِ صدیقِ اکبر (رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ) بِالْقَطْعِ التَّحْقِیْق (قطعًا، یقینًا، تحقیقًا) حقّہ راشدہ ہے (ثابت و درست، رُشد و ہدایت پر مبنی)، نہ غاصبہ جائِرہ(کہ غَصْب یا جورْ و جبر سے حاصل کی گئی)، (8) رحمت و رَا فَت(مہربانی و شفقت) حُسْنِ سِیَادت (بہتر ولائق تر اِمارَت) (9) ولحاظِ مَصْلَحَت (تمام مصلحتوں سے
________________________________
1 - مسلمانوں کے سچے حاکموں ۔
2 - پیغمبر صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے تینوں جانشینوں ۔
3 - رسولُ اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی جانشینی۔
4 - ردّ المحتار،کتاب الصلاۃ،باب الامامۃ،مطلب شروط امامۃ الکبری،۲/۳۳۳-۳۳۴۔
5 - شرح المقاصد ، المبحث الثانی ، الشروط التی تجب فی الامامۃ ، ۳/۴۸۲۔
6 - شرح المقاصد ، المبحث الثانی ، الشروط التی تجب فی الامامۃ،۳/۴۸۴۔
7 - بہارِ شریعت ، ۱ / ۲۳۷-۲۳۹۔
8 - زبردستی یا ظلم وستم سے لی گئی ہو۔
9 - حکومت۔