آدمی اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر دیکھے اگر کوئی اس کی ماں کی توہین کرے اس پر بہتان اٹھائے یا اسے بُرا بھلا کہے تو اس کا کیسا دشمن ہوجائے گا، اس کی صورت دیکھ کر آنکھوں میں خون اُتر آئے گا، اور مسلمانوں کی مائیں یوں بے قدر ہوں کہ کلمہ پڑھ کر ان پر طعن کریں تہمت دھریں اور مسلمان کے مسلمان بنے رہیں ۔ لَاحَوْلَ وَ لَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم۔(1)
اور زبیر وطلحہ ان سے بھی افضل کہ عشرہ مبشرہ سے ہیں ، وہ (یعنی زبیر بن العوام) رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کے پھوپھی زاد بھائی اور حَواری (جاں باز، معاون ومددگار)، اور یہ (یعنی طلحہ) رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم کے چہرۂ انور کے لیے سِپَر وقت ِجاں نثاری(2) (جیسے ایک جاں نثار نڈر سپاہی و سرفروش محافظ) رہے امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ تو اُن کا درجہ اِن سب کے بعد ہے۔
اور حضرت مولیٰ علی (مرتضیٰ کَرَّمَ اللّٰہُ تَعَالٰی وَجْہَہُ الْاَسْنٰی) کے مقامِ رفیع (مراتبِ بلند وبالا) و شانِ مَنِیع (عظمت ومنزلتِ مُحْکَم واَ عْلَا) تک تو ان سے(3) وہ دور دراز منزلیں ہیں جن میں ہزاروں ہزار رَہْوار بَرْق کِرْدَار (ایسے کشادہ فراخ قدم گھوڑے جیسے بجلی کا کَوندا) (4) صبا رفتار (ہوا سے بات کرنے والے، تیز رو، تیز گام) تھک
________________________________
1 - گناہوں سے بچنے اور نیکی کرنے کی طاقت نہیں مگر اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ کی مدد سے جو عظمتوں اوررفعتوں والا ہے۔
2 - جان قربان کرنے کے وقت ڈھال۔
3 - یعنی امیر معاویہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہ سے۔
4 - یعنی بجلی کی چمک کی طرح تیز رفتار ہزاروں گھوڑے۔