Brailvi Books

دس عقیدے
134 - 193
مگر ان کی براء ت، پاک طِینَتی، پاک دامنی و طہارت کی گواہی میں   قرآن کریم کی آیاتِ کریمہ نزول فرمائیں  ۔(1)
	و ہ اُمّ المومنین کہ محبوبِ رَبّ العالمین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم ان کے پانی پینے میں   دیکھتے رہیں   کہ کوزے(2)   میں   کس جگہ لب ِمبارک رکھ کر پانی پیا ہے، حضور پُر نور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم اپنے لب ہائے مبارک و خدا پسند وہیں   رکھ کر پانی نوش فرمائیں  ۔(3)  صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَعَلَیْہَا وَعَلٰی اَبِیْہَا وَبَارَکَ وَسَلَّم۔(4)



________________________________
=بائیں   ہاتھ پر ٹیک لگا کر قوم کی طرف متوجہ ہوئے اور اپنے سیدھے ہاتھ سے اشارہ کرکے کلام شروع کیااور فرمایا:
اِنِّیْ عَبْدُ اللّٰهِ ﳴ اٰتٰىنِیَ الْكِتٰبَ وَ جَعَلَنِیْ نَبِیًّاۙ(۳۰) وَّ جَعَلَنِیْ مُبٰرَكًا اَیْنَ مَا كُنْتُ۪-وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ مَا دُمْتُ حَیًّاﳚ(۳۱)وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ٘-وَ لَمْ یَجْعَلْنِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا(۳۲)وَ السَّلٰمُ عَلَیَّ یَوْمَ وُلِدْتُّ وَ یَوْمَ اَمُوْتُ وَ یَوْمَ اُبْعَثُ حَیًّا(۳۳)ذٰلِكَ عِیْسَى ابْنُ مَرْیَمَۚ
ترجمۂ کنزالایمان:میں   ہوں   اللّٰہ  کا بندہ ، اس نے مجھے کتاب دی اور مجھے غیب کی خبریں   بتانے والا (نبی) کیا، اور اس نے مجھے مبارک کیا میں   کہیں   ہوں  ، اور مجھے نماز وزکوٰۃ کی تاکید فرمائی جب تک جیوں   اور اپنی ماں   سے اچھا سلوک کرنے والا، اور مجھے زبردست  بدبخت نہ کیا، اور وہی سلامتی مجھ پر(جو حضرت یحییٰ پر ہوئی) جس دن میں   پیدا ہوا اور جس دن مروں   گااور جس دن زندہ اٹھایا جاؤں  گا، یہ ہے عیسیٰ مریم کا بیٹا۔( پ۱۶، مریم: ۳۰ تا ۳۴) ( نور العرفان وخزائن العرفان، تحت الاٰیۃ،ملخصًا)

1 -    یعنی ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا پرجب تہمت لگی تو اللّٰہ تعالٰی نے آپ کی پاک دامنی میں   قرآن مجید میں   سورۂ نور کی اٹھارہ آیتیں   نازل فرمائیں  ۔
2 -    پیالے۔
3 -    مسلم، کتاب الحیض،باب جواز غسل الحائض، ص۱۷۱،حدیث: ۳۰۰۔
4 -    اللّٰہ  تعالیٰ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اور عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا اور آپ کے والد محترم سیدنا صدیق اکبر رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُ پر دُرود وسلام اور برکات نازل فرمائے۔