Brailvi Books

دس عقیدے
133 - 193
  بتول مریم کی تطہیر و عِفَّت مَآبی(1) رُوْحُ اللّٰہ کَلِمَۃُ اللّٰہ(2) فرمائیں  ۔(3)



________________________________
=وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِّنْ اَهْلِهَاۚ-اِنْ كَانَ قَمِیْصُهٗ قُدَّ مِنْ قُبُلٍ فَصَدَقَتْ وَ هُوَ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ(۲۶)وَ اِنْ كَانَ قَمِیْصُهٗ قُدَّ مِنْ دُبُرٍ فَكَذَبَتْ وَ هُوَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ(۲۷)فَلَمَّا رَاٰ قَمِیْصَهٗ قُدَّ مِنْ دُبُرٍ قَالَ اِنَّهٗ مِنْ كَیْدِكُنَّؕ-اِنَّ كَیْدَكُنَّ عَظِیْمٌ(۲۸)
ترجمۂ کنزالایمان: اور عورت کے گھر والوں   میں   سے ایک گواہ نے گواہی دی،اگر ان کا کرتہ آگے سے چِرا ہے تو عورت سچی ہے اور انہوں   نے غلط کہا، اور اگر ان کا کرتا پیچھے سے چاک ہوا تو عورت جھوٹی ہے، اور یہ سچے، پھر جب عزیز نے اس کا کرتا پیچھے سے چِرا دیکھا بولا بے شک یہ عورتوں   کا چَرِتْر (فریب)ہے بے شک تمہارا چَرِتْر بڑا ہے۔(تفسیر نور العرفان،پ۱۲،یوسف:تحت الاٰیۃ:۲۵تا۲۸، تفسیر روح البیان،یوسف،تحت الاٰیۃ:۲۶،۴/۲۴۱)

1 -    پاکیزگی وپاک دامنی۔
2 -    یہ حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کے القابات ہیں  ۔
3 -    حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام بغیر باپ کے پیدا ہوئے تو ان کی قوم نے آپ کی والدہ حضرت مریمپر طرح طرح کی باتیں   کیں  ، اس پر حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے اپنی ماں   کی گود میں   کلام فرمایا چنانچہ ان کا واقعہ کچھ یوں   ہے کہ جب حضرت مریم کے پاس فرشتۂ جبریل آدمی کی صورت میں   آئے اور آکر کہا کہ میں   تیرے رب کی طرف سے بھیجا ہوا قاصد ہوں   اور میں   اس لیے آیا ہوں   کہ آپ کو ایک ستھرا بیٹا دوں   تو حضرت مریم بولیں   میرے لڑکا کیسے پیدا ہوگا کیونکہ ابھی تو مجھے کسی مرد نے چُھوا تک نہیں  ، فرشتے نے کہا : آپ کے رب پر یہ آسان ہے (کہ بغیر کسی کے چھوئے آپ کے ہاں   اولاد ہوجائے)، المختصر فرشتہ ٔ جبریل نے آپ کے گریبان میں   یا آستین میں   یا منہ میں   دم کیا اور آپ بقدرتِ الٰہی فوراً حاملہ ہوگئیں  ، اس وقت آپ کی عمر تیرہ سال یا دس سال تھی ، پھر جب حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی ولادت ہوئی تو حضرت مریم انہیں   گود میں   لے کر اپنی قوم کے پاس آئیں  ، قوم نے عجیب وغریب باتیں   کیں  ، اس پر حضرت مریم نے اس بچے کی طرف اشارہ کیا (یعنی حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام کی طرف جو ابھی گود میں   تھے، اور ایک قول کے مطابق آپ کی عمر آدھے دن کی تھی، اس میں   اور بھی اقوال ہیں  )، تو قوم کہنے لگی یہ گود کا بچہ کیسے کلام کرے گا اس پر حضرت عیسیٰ عَلَیْہِ السَّلَام نے فوراً دودھ پینا چھوڑ دیا اور اپنے=