Brailvi Books

دس عقیدے
131 - 193
	(وہ عائشہ صدیقہ بنت الصدیق، اُمّ المؤمنین، جن کا محبوبۂ محبوبِ رب العالمین ہونا آفتابِ نیم روز سے روشن تر۔(1) وہ صدیقہ جن کی تصویر بِہِشْتِی حَرِیر میں(2) رُوح القدس(3) خدمتِ اقدس سید المرسلین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَسَلَّم میں   حاضر لائیں  ۔(4) وہ امّ المومنین کہ جبرئیل امین بآں   فضل مبین انھیں   سلام کریں  (5) اور ان کے کاشانۂ عزت و طہارت میں   بے اذن لیے حاضر نہ ہوسکیں  ۔(6) وہ صدیقہ کہ اللّٰہ عَزَّوَجَلَّ وحی نہ بھیجے ان کے



________________________________
1 -    جن کا اللّٰہ کے محبوب عَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  کی محبوبہ ہونا دوپہر کے سورج سے بھی زیادہ ظاہر۔
2 -    جنتی ریشمی کپڑے میں  ۔
3 -    یعنی جبرائیل عَلَیْہِ السَّلَام۔
4 -    مسلم ، کتاب فضائل الصحابۃ ، باب فی فضل عائشۃ ، ص ۱۳۲۴، حدیث: ۲۴۳۸،ترمذی، کتاب المناقب،باب فضل عائشۃ، ۵/۴۷۰، حدیث: ۳۹۰۶۔
5 -    وہ جبریل امین جو حضرت عائشہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے افضل ہیں   پھر بھی انہیں   سلام کریں  ۔
6 -    ان کے عظمت اور بڑائی والے گھر میں   ان کی اجازت کے بغیر داخل نہ ہوسکیں  ۔ اس میں   اس حدیث کی طرف اشارہ ہے کہ عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا سے روایت ہے کہتی ہیں   کہ حضرت جبریل عَلَیْہِ السَّلَام نے نبی کریم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی بارگاہ میں   حاضری کی اجازت طلب کی اور عرض کیا کہ آپ کی بارگاہ میں   کون ہے؟ نبی صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: عائشہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا ۔ انہوں   نے کہا: میری طرف سے اُنھیں   سلام ہو، رسول اللّٰہ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: اے عائشہ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا!   تمہیں   خوشخبری ہو یہ جبریل ہیں   جو تمہیں   سلام پیش کرتے ہیں۔(معجم کبیر،باب نظر عائشۃ الی جبریل،۲۳/۳۷،حدیث:۹۴)