{۳}کچھ بال سفید اور کچھ کالے
حضرت سائب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے سر کے بیچ والے بال بالکل کالے (Black) تھے لیکن باقی سر اور داڑھی کے بال سفید (White ) تھے۔ پوچھا گیا یہکیا معاملہ ہے کہ آپ کے کچھ بال سفید اور کچھ کالے ہیں؟ فرمایا: میں بچپن میں بچوں کے ساتھ کھیل رہا تھا ،رسولِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ میرے پاس سے گزرے تو میں نے سلام عرض کیا۔ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے سلام کا جواب دیا اور پوچھا: آپ کون ہیں؟ میں نے اپنا نام بتایا تو حضور اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے میرے سر پر اپنا ہاتھ مبارَک پھیرا او ر مجھے برکت کی دعا دی۔ میرے سر پر جس جس جگہ حضورِ انور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا مبارک ہاتھ لگا ہے وہ بال سفید (White) نہیں ہوئے ۔ (مُعْجَم کبِیر ج ۷ ص ۱۶۰ حدیث ۶۶۹۳ مُلَخَّصاً)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد