Brailvi Books

دودھ پیتا مدَنی مُنّا
5 - 64
{۲} مَدَنی مُنّے کا ہاتھ جل گیا
     ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے صحابی حضرتِ محمد بن حاطب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں کہ میری امی جانرَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَانے مجھے بتایا:میں تمہیں لے کر (ملک) حبشہ سے آرہی تھی، مدینے شریف سے کچھ دُور میں نے کھانا پکایا،اُسی دَوران لکڑیاں ختم ہوگئیں،میں لکڑیاں لینے گئی تو تم نے ہنڈیا (Pot)کو کھینچا،ہنڈیا تمہارے ہاتھ پر گرگئی اور تمہارا ہاتھ جل گیا۔میں تمہیں لے کر محمدٌ رَّسولُ اللّٰہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَکی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی:یا رسولَ اللہ