Brailvi Books

دودھ پیتا مدَنی مُنّا
41 - 64
{۱۶}غصّے والے بچّے  کا انوکھا علاج
  ایک بچہ غصّے کا بہت تیز تھا ،بات بات پر غصے میں آکر دوسروں کو برا بھلا کہتا اور جھگڑاکیا کرتا ، اس کے والدین نے بہت کوشش کی کہ کسی طرح وہ اپنے غصے پر قابو پانا سیکھ جائے مگر ناکام رہے ۔ ایک دن اس کے ابّو جان کو ایک ترکیب سوجھی ، انہوں نے بچّے کو بہت سارے کیل (Nails) دئیے اور گھر کے پچھلے حصے کی دیوار (Wall ) کی طرف لے گئے اور کہا :بیٹا !تم جب بھی کسی پر غصہ اُتارو یا جھگڑو تو اس دیوار میں ایک کیل ٹھونک دینا، پہلے دن اُس نے 37بار غصہ اور جھگڑا کیا،اس لئے پہلے دن 37کیلیں ٹھونکیں ۔ کچھ ہی دن میں وہ تھک گیا اورسمجھ گیا کہ غصے پر قابوپانا آسان ہے مگر دیوار میں کیل ٹھونکنا بہت مشکل کام ہے ۔ اس نے ابو جان کو اپنی پریشانی (Problem ) بتائی ، تو انہوں نے کہا :اب جب تمہیں غصہ آئے اور تم اس پر قابو