{۱۵} گدھے پر سُوار مَدَنی مُنّا
(پہلے کے زمانے میں اسکوٹریں اور کاریں نہیں ہوتی تھیں، اس لئے)ایک شخص گدھے (Donkey) پر سوار ہو کر اپنے بیمار دوست کی عیادت کے لئے اس کے گھر گیا اور اپنا گدھا (Donkey) دروازے پرکسی حفاظتی انتِظام کے بغیر چھوڑدیا۔ جب واپس نکلا تو دیکھا گدھے کے اوپر ایک بچہ بیٹھا اس کی حفاظت کررہا ہے،اس شخص نے ناراض ہوتے ہوئے پوچھا: تم میری اجازت کے بغیر اس پر کیسے سوار ہوئے؟ بچے نے کہا: مجھے ڈر تھا کہ یہ کہیں بھاگ نہ جائے اس لئے اس پر سوار ہوگیا۔وہ بولا: میرے نزدیک اس کا بھاگ جانا یہاں کھڑے رہنے سے بہتر تھا ۔ یہ سن کر بچے نے جواب دیا: اگر ایسی بات