Brailvi Books

دودھ پیتا مدَنی مُنّا
36 - 64
{۱۴}گانا گانے والی بچّی
  حضرت عبدُاللّٰہ ابنِ عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا ایک چھوٹی لڑکی کے پاس سے گزرے جو گانا(Song)گارہی تھی،آپ نے ارشاد فرمایا: ’’ اگرشیطان کسی کو چھوڑتا تو اسے ضَرور چھوڑدیتا۔‘‘   
(شُعَبُ الْاِیمان ج ۴ ص ۲۷۹رقم۵۱۰۲)مطلب یہ ہے کہ اگرشیطان کسی کو چھوڑتا تو کم از کم اس چھوٹی بچّی کو چھوڑ دیتا مگر شیطان کسی کو بھی نہیں چھوڑتا لہٰذا چھوٹوں کو بھی شیطان سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ 
      میٹھے میٹھے مَدَنی منو اورمَدَنی منیو! گانے باجے سننااور گانا شیطانی کام ہے،آپ ہر گز یہ شیطانی کام نہ کیجئے ،  _کی رحمت سے تلاوت قراٰن سنئے، نعت شریف اور سنتوں بھرے بیانات سنئے ، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ  وَجَلَّآپ کو بہت سارا ثواب ملے گا ۔