Brailvi Books

دودھ پیتا مدَنی مُنّا
31 - 64
ٹانگ کٹ گئی
	 ’’زَمَخْشَری۱  ؎‘‘ (نام کے ایک آدمی)کی ایک ٹانگ کٹی ہوئی تھی ، لوگوں کے پوچھنے پر اُس نے بتایا کہ یہ میری ماں کی بد دُعا کا نتیجہ ہے،ہوا یوں کہ میں نے بچپن میں ایک چڑیا پکڑی اور اُس کی ٹانگ میں دھاگا باندھ دیا، اِتفاق سے وہ میرے ہاتھ سے چھوٹ کر اُڑتے اُڑتے ایک دیوار کی دَراڑ (Crack) میںگُھس گئی، مگر دھاگا باہر ہی لٹک رہا تھا ، میں نے دھاگا پکڑ کر بے دردی سے کھینچا تو چڑیا پھڑکتی ہوئی باہر نکل پڑی، مگربے چاری کی ٹانگ دھاگے سے کٹ چکی تھی، میری ماں یہ دیکھ کر بہت ناراض ہوئی اور اُس کے منہ سے میرے لئے
مـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــدینـــہ
۱ ؎   : یہ مُعْتَز لی فرقے کا ایک عالم گزرا ہے ۔