Brailvi Books

دودھ پیتا مدَنی مُنّا
3 - 64
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
{۱}دودھ پیتے مَدنی مُنّے نے بات کی!
    رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ مکے شریف کے ایک گھر میں موجود تھے کہ ایک آدمی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں ایک منے (Infant)کو کپڑے میں لپیٹ کر لایا جو اسی دن پیدا ہواتھا۔ رسولِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اُس منے سے پوچھا:میں کون ہوں؟وہ بولا:’’ آپ اللہکے رسول ہیں۔‘‘رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے فرمایا: ’’ تو نے سچ کہا،اللہ تَعَالٰیتجھے برکت دے ۔‘‘(معرفۃُالصّحابۃ ج ۴ ص ۳۱۴ رقم ۶۳۹۵)
   میٹھے میٹھے مَدَنی منو اورمدنی منیو! اللہ تَعَالٰینے ہمارے پیارے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو ایسی شان عطا فرمائی ہے کہ دودھ پیتے مدنی منے نے بھی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے رسول ہونے کی گواہی دی۔آئیے! اللہ تَعَالٰیکے پیارے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اور بھی معجزے سنتے ہیں: