| دودھ پیتا مدَنی مُنّا |
صبح جب اِمام بخاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہنیند سے اُٹھے تو اُن کی آنکھیں صحیح ہو چکی تھیں اور دیکھنے لگے تھے۔(مرقاۃ ج۱ص۵۳،اشعۃُ اللّمعات ج۱ص۹) میٹھے میٹھے مَدَنی منو اورمَدَنی منیو! دیکھا آپ نے ! ماں کی دُعا میں کیسی تاثیر ہوتی ہے ! ہمیشہ اپنے ماں باپ کوراضی رکھئے، ان کا کہنا مانئے ، امی جان یا ابو جان آئیں تو ادب سے کھڑے ہو جائیے،ان کے سامنے نگاہیں نیچی رکھئے ،ان کے ہاتھ پائوں چومئے۔ جو اپنے ماں باپ کی بات نہیں مانتااور ان کو ناراض کرتا ہے اِس کی سزا اُسے دنیامیں بھی ملتی ہے جیسا کہ