{۱۱}نابینا مَدَ نی مُنّا دیکھنے لگا!
حدیثوں کی مشہور کتاب’’ بخاری شریف‘‘ لکھنے والے بزرگ حضرت امام محمد بن اسماعیل بخاری رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہبچپن میں نابینا (Blind)ہو گئے تھے، طبیبوں (Doctors)سے علاج کروایا گیا لیکن اُن کی آنکھوں کی روشنی واپس نہ آسکی۔ آپ کی امی جانرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہمستجابُ الدَّعوات (یعنی ان کی دعائیں قبول ہوتیں) تھیں ،ایک رات انہیں خواب میں حضرت ابراہیم عَلَیْہِ السَّلَامنظر آئے، انہوں نے فرمایا:’’ اللہ تَعَالٰی نے تیری دُعا قبول فرمائی، تیرے بیٹے کی آنکھیں صحیح کر دی ہیں ۔‘‘