{۱۰}ذِکرُ اللہ کی عادت
حضرت داوٗد بن ابوہندرَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ جب بازار (Market ) آیا جایا کرتے تھے تو اپنے لئے اِس طرح طے کرلیتے کہ فلاں جگہ تک _کا ذِکر کرتا رہوں گا ،جب اُس جگہ (Place) تک پہنچ جاتے تو پھر اپنے اوپر لازِم کرتے کہ فلاں جگہ تک ذِکرُ اللّٰہکروں گا اور اس طرح ذِکر کرتے کرتے آپ گھر پہنچ جاتے ۔ (حِلْیَۃُ الْاولیاء ج۳ ص۱۱۰مُلَخَّصاً)
میٹھے میٹھے مَدَنی منو اورمدنی منیو! زُبان سےاللہ اللہ کہنا ، تِلاوت کرنا ، نعت شریف پڑھنا اور دعا مانگنا وغیرہ سب ذِکرُ اللّٰہ ہے۔ اسی طرح دل ہی دل میںاللہ تَعَالٰی کی دی ہوئی نعمتوں (Blessings) کو یاد کرنا ، نماز میں قیام (یعنی کھڑے ہونا )،رُکوع اور سجدہ کرنا بھی ذِکرُ اللّٰہ میں شامل ہے ۔