{۹}مَدَنی مُنّے کو ڈبل ملا
اللہ پاک کے پیارے نبی صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پیارے صَحابی حضرت جابِر بِن عبد اللّٰہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا بیان ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کو تحفے میں ایک برتن میں حلوا پیش کیا گیاتو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے ہم سب کو تھوڑا تھوڑا حلوا دیا، جب میری باری آئی اور مجھے ایک بار دینے کے بعد فرمایا:کیا تمہیں اور دوں؟میں نے عرض کی :جی ہاں،توآپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے میری کم عُمری کی وجہ سے مجھے مزید (یعنی اور زیادہ ) دیا، اس کے بعد جو لوگ باقی رہ