میٹھے میٹھے مَدَنی منو اورمَدَنی منیو! اس ’’سچی کہانی‘‘ سے ہمیں یہ درس(Lesson) ملا کہ ہمیں جب بھی کوئی تکلیف پہنچے تو’’ہائے ہُو‘‘ کرنے کے بجائے صبر کرنا اور اس بات پر اللہ تَعَالٰی کا شکر کرنا چاہئے کہ اس نے ہمیں بڑی تکلیف سے بچا کر رکھامَثَلاً اگر کسی کے سر میں درد ہوتو وہ اس بات پر اللہ تَعَالٰی کا شکر کرے کہ اس کو بخار(Fever) نہیں ہوا ۔ بغیر ضرورت کسی ایک کو بھی اپنی تکلیف بتانی بھی نہیں چاہئے تا کہ ہمیں صبر کا ثواب مل جائے۔ ہاں دُعا کروانے کیلئے کسی نیک بندے یاعلاج کے لئے امی یا ابو یا ڈاکٹر وغیرہ کو بتایا تو حرج نہیں۔ اللہ تَعَالٰی ہمیں صبرو شکر کرنے والابندہ بنائے۔ آمین ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد