Brailvi Books

دودھ پیتا مدَنی مُنّا
20 - 64
{۸}سمجھدار مَدَنی مُنّی
 اللہ پاک کے ایک بہت ہی نیک بندے حضرت فضیل بن عیاض رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہ کی چھوٹی بیٹی کی ہتھیلی میں درد تھا ، جب اُنہوں نے اُس سے پوچھا: بیٹی! تمہاری ہتھیلی کا دَرد اب کیسا ہے ؟ (سمجھدار مَدَنی منی نے)جواب دیا:ابو جان! خیریت ہے ، اگر اللہ  عَزَّ وَجَلَّ نے مجھے تھوڑی سی تکلیف میں ڈالا بھی ہے تو اس سے کہیں زیادہ عافیت(یعنی سلامتی) بھی دی ہے ، وہ اِس طرح کہ صرف میری ہتھیلی میں دَرد تھا لیکن باقی بدن (آنکھ ،کان،ناک ،ہونٹ اورپاؤں وغیرہ ) میں کوئی تکلیف نہ ہوئی، اس بات پر اللہ تَعَالٰی کا شکر ہے ۔ اتنے پیارے جواب (Reply)پر انہوں نے فرمایا : ’’بیٹی ! مجھے اپنی ہتھیلی دکھاؤ۔‘‘جب اُس نے ہتھیلی دکھائی تو انہوں نے مَحَبَّت سے اس کی ہتھیلی چوم لی۔(حَیاۃُ الحَیَوان لِلدَّمِیری ج ۱  ص ۱۹۷ مُلَخّصاً)