{۷}میرا ہاتھ پیالے میںگھومتا تھا
حضرتِ عمر بن ابی سلمہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ فرماتے ہیں:میں بچپن میں حضورِ اکرم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پرورِش میں تھا۔ (کھاتے وَقت)میرا ہاتھ پیالے میں گھومتا تھا(یعنی ہر طرف سے کھانا کھاتا تھا )۔ رسولُ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے مجھ سے ارشاد فرمایا:’’اے لڑکے!بسمِ اللّٰہ پڑھو،سیدھے ہاتھ سے اپنے سامنے سے کھاؤ۔‘‘اُس کے بعدسے میںاِسی طرح (یعنی آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے اس کہنے کے مطابق)کھاتا ہوں۔ (بُخاری ج ۳ ص ۵۲۱ حدیث۵۳۷۶)
میٹھے میٹھے مَدَنی منو اورمدنی منیو! ہمیشہ بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم پڑھ کرسیدھے ہاتھ سے اپنے