Brailvi Books

دودھ پیتا مدَنی مُنّا
14 - 64
{۶}گونگا(Dumb) بچّہ بولنے لگ گیا
  رسولِ پاک صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی صحابیہ حضرت اُمِّ جندب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہَافرماتی ہیں : ایک عورت اپنے گونگے (Dumb ) بیٹے کو لے کر حضورِ اَنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کی: یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ! میرے بیٹے کو کوئی تکلیف ہے جس کی وجہ سے یہ بولتانہیں ۔یہ سن کر رحمت والے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے فرمایا:(ایک پیالے میں)تھوڑا سا پانی لاؤ۔پانی لایا گیا،آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے دونوں ہاتھوں کو دھویا اور منہ میں پانی لے کرکلی کی اور