Brailvi Books

دودھ پیتا مدَنی مُنّا
12 - 64
{۵} چھوٹی باڈی والا مَدَنی مُنّا
   حضرت عبدالرحمن بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُجب پیدا ہوئے تو ان کے نانا جان حضرتِ ابولبابہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُنے انہیں ایک کپڑے میں لپیٹ کر سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی خدمت میں پیش کیا اورعرض کی:یا رسولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ! میں نے آج تک اتنے چھوٹے جسم والا  بچہ نہیں دیکھا ۔ مدنی آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے بچے کو گھٹی دی (یعنی پہلی مرتبہ اُس کے منہ میںکھانے وغیرہ کی کوئی چیز ڈالی)،سر پر ہاتھ مبارَک پھیرا اور دعائے برکت کی۔(دعائے مصطَفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی برکت یہظاہر ہوئی کہ)حضرت ِعبدالرحمن بن زید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ جب کسی قوم (Nation ) میں ہوتے تو قد میں سب سے اونچے (Tall)  نظر آتے ۔ (اَ لْاِصابَۃُج۵ ص۲۹ رقم ۶۲۲۷)