Brailvi Books

دودھ پیتا مدَنی مُنّا
10 - 64
{۴}پیارے نبی کا پیارا پیارا ہاتھ
  حضرت جابر بن سمرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُفرماتے ہیں : رحمت والے آقا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پاس سے جب بچّے گزرتے تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ان میں سے کسی کے ایک گال (Cheek ) پر اور کسی کے دونوں گالوں پر اپنا شفقت بھرا ہاتھ پھیرتے تھے،میں آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے پاس سے گزرا تو آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے میرے ایک گال پر اپنا پیارا پیاراہاتھ پھیرا۔وہ گال جس پر حضورِپرنور صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے اپنا ہاتھ مبارک پھیرا تھا وہ دوسرے گال (Cheek) سے زیادہ خوبصورت (Beautiful)  ہو گیاتھا ۔  (کَنْزُ الْعُمّال ج ۱۳ ص ۱۳۵ حدیث ۳۶۸۷۶)
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد