وُضُو ، نَماز، اورسنَّتیں سکھاتے اور دُعائیں یا د کرواتے ہیں۔ عاشِقانِ رسول کی انفِرادی کوشِش سے میں گناہوں سے تائب ہوا۔ یہ باتیں سُن کر میرا دل باغ باغ بلکہ باغِ مدینہ ہوگیا۔ میں دعوتِ اسلامی والوں کی شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میرے نافرمان، جرائم پیشہ اورمَنِشیات کے عادی بیٹے کو اِصلاح کاسامان فراہَم کیا۔ دعوتِ اسلامی کا مجھ دکھیاری ماں پر اور ہمارے خاندان پر عظیم احسان ہے۔ میری دُعا ہے کہ اللہ عَزَّوَجَلَّ تمام غمزدہ ماؤں کے اُن اَسیر بیٹوں کو جو جیلوں کے اندر ہیں دعوتِ اسلامی کامَدَنی ماحول نصیب کرے تا کہ وہ جَرائم سے مُنہ موڑ لیں اور سنّتوں سے رِشتہ جوڑ لیں۔''