Brailvi Books

دعوت اسلامی کی جیل خانہ جات میں خدمات
4 - 24
شاندارکامیابی حاصل ہوئی ہے ، اس کی چند جھلکیاں ملاحظہ ہوں ،
قیدی کی اصلاح
    بانی دعوتِ اسلامی ،عاشق اعلیٰ حضرت شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت حضرت علامہ مولانا ابوبلال محمد الیاس عطاؔر قادری رضوی ضیائی دامت برکاتہم العالیہ تحریرفرماتے ہیں،''دعوتِ اسلامی کے مَدَنی کاموں کی جَیل خانوں میں بھی دھوم مچی ہوئی ہے ۔اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ جَیل کے اندر دیگر تبلیغی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ قیدیوں کیلئے تعلیمِ قراٰن اور شریعت کورس کا سلسلہ بھی ہے۔ جن کو پولیس کی مار اور کال کوٹھڑی کے تنگ و تاریک درو دیوار نہ سدھار سکے اَلْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مَدَنی ماحول کی بَرَکات سے ایسوں کی اِصلاحات کے بھی واقِعات ہوئے ہیں۔ چُنانچِہ مشہور صوفی بُزُرگ بابا بُلّھے شاہ رحمۃ اللہ ِتعالی علیہ کے پاکیزہ خِطّے ضلع قُصُور ڈاکخانہ کُھڈیاں سے ایک اسلامی بہن نے کچھ اس طرح کی تحریر بھجوائی،'' مجھے بیوہ ہوئے آٹھ سال گزر چکے ہیں میرا ایک ہی بیٹا ہے۔ بُری صحبت کے سبب وہ لڑائی جھگڑوں کاعادی ہو گیااور مَنشیات فروشی کے دھندے میں پڑ گیا، سمجھاتی تو مجھے گالیاں دیتا اور
Flag Counter