Brailvi Books

ڈانسر بن گیا نعت خواں
29 - 32
 انگیز بیان سن کر بدن پر لرزہ طاری ہو گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے میرے دل سے بدمذہبی کے جراثیم نکلنے لگے جن کی جگہ عشقِ رسول کی لازوال دولت جاگزیں ہونے لگی۔ پھر کیا تھا بیان کا اس قدر اثر ہوا کہ میں نے وہیں بیٹھے بیٹھے اپنے برے عقائد سے توبہ کرنے کے ساتھ ساتھ گناہوں بھری زندگی سے بھی چھٹکارا حاصل کرنے کی نیت کرتے ہوئے اُسی اجتماع میں حضور غوثِ اعظم عَلَیہ رَحمَۃُ اللہِ الاکرَم کی غلامی کا پٹہ گلے میں ڈال لیا اور بیعت کی سعادت حاصل کر کے عطاری بن گیا۔ تادمِ تحریر میں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے اجتماعی اعتکاف کی سعادت حاصل کر رہا ہوں ۔    اعتکاف کے دوران وقتاً فوقتاً لگنے والے حلقوں میں نہ صرف خوب خوب سنتیں سیکھ رہا ہوں بلکہ امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے حکمت بھرے مدنی مذاکروں سے اپنی دینی معلومات میں اضافہ کررہا ہوں ۔ اب تو یقین ہو چکا ہے کہ یہی لو گ صحیح معنوں میں خوفِ خدا اور عشقِ مصطفی رکھنے والے ہیں ۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے ماحول میں استقامت عطا فرمائے۔ 

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!			صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

          مجلسِ اَلْمَدِیْنَۃُ الْعِلْمِیّہ {دعوتِ اسلامی}شعبہ امیرِاہلسنّت	  

       ۱۳ربیع الغوث۱۴۳۳ھ بمطابق 07مارچ 2012ء