کونے میں قبلہ رُخ کھڑ ے ہو کر پڑھئے۔
{۶} مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللہِ اَحَمَدُ رَسُولَ اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ۔ جو شخص بعد نماز جمعہ پاک صاف ہو کر35بار یہ لکھ کر اپنے پاس رکھے خدا خداتَعَالٰیاُسے غیب سے رِزق عطا فرمائے گا اور وہ شیطان کے شر سے بھی محفوظ رہے گا۔
{۷} یَا لَطِیْفُ100بار پڑھ کر ایک مرتبہ اَللّٰهُ لَطِیْفٌۢ بِعِبَادِهٖ یَرْزُقُ مَنْ یَّشَآءُۚ-وَ هُوَ الْقَوِیُّ الْعَزِیْزُ
۱؎؎ پڑھنے سے رِزق میں بَرَکت ہوتی ہے ۔
{۸} یَا لَطِیْفُ 100بار روزانہ بعد نمازِ فجر و مغرب پڑھ کر تین مرتبہ یہ دعا پڑھنا رِزق میں برَکت کے لیے نہایت مفید ہے۔ اَللّٰهُمَّ وَسِّعْ عَلَيَّ رِزْقِيْ، اَللّٰهُمَّ عَطِّفْ عَلَيَّ خَلَقَكَ كَمَا صُنْتَ وَجْهِيَ عَنِ السُّجُوْدِ لِغَيْرِكَ، فَصُنْهٗ عَنْ ذُلِّ السُّوَالِ لِغَيْرِكَ، بِرَحْمَتِكَ يَا اَرْحَمَ الرَّاحِمِيْن۔
{۹} یَا حَییُّ، یَا قَیُّوُمُ اور یَا وَ ھَّا بُ روز انہ ایک ایک ہزار بار پڑھنا کشائشِ رِزْق کے لیے فائدے مند ہے۔
{۱۰}ہر نماز کے بعد یہ آیاتِ مبارکہ پڑھنا رِزْ ق کے لیے بَہُت اچھا ہے۔ لَقَدْ جَآءَكُمْ رَسُوْلٌ مِّنْ اَنْفُسِكُمْ عَزِیْزٌ عَلَیْهِ مَا عَنِتُّمْ حَرِیْصٌ عَلَیْكُمْ بِالْمُؤْمِنِیْنَ رَءُوْفٌ رَّحِیْمٌ(۱۲۸)فَاِنْ تَوَلَّوْا فَقُلْ حَسْبِیَ اللّٰهُ ﱙ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَؕ-عَلَیْهِ تَوَكَّلْتُ وَ هُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ۠(۱۲۹) (پ۱۱سُورۃالتَّوبَۃ آیت: ۱۲۸۔۱۲۹) ۱؎؎ : پ ۲۵سُورۃُ الشّورٰی آیت:۱۹