Brailvi Books

چڑیا اور اندھا سانپ
25 - 32
’’یا خدا !بطفیل نبی مجھے بقدرِ کفایت روزی دے‘‘ کے بَتّیس حُرُوف کی نسبت سے رِزق وغیرہ کے32 روحانی عِلاج
تنگدستی کے11روحانی علاج
        {۱} یَا مُسَبِّبَ الْاَسْبَاب500 بار، اوّل آخِر درود شریف 11،11بار، بعد نَمازِ عشا  قِبلہ رُو با وُضو ننگے سر ایسی جگہ پڑھئے کہ سراورآسمان کے درمیان کوئی چیز حائل نہ ہو،یہاں تک کہ سر پر ٹوپی بھی نہ ہو۔اسلامی بہنیں ایسی جگہ پڑھیں جہاں کسی اجنبی یعنی غیرمَحرم کی نظر نہ پڑے۔
{۲} یَا بَاسِطُ 100 بار نَمازِ چاشْتْ کے بعد پڑھ لیجئے، اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ روزی میں بَرَکت ہوگی۔
{۳}یَا ذَاالْجِلَالِ وَالْاِکْرَام 100بار ہر نماز کے بعد پڑھ کر حلال روزگار کیلئے دعا کرنے والے کو اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ رزقِ حلال ملے گا ۔
{۴}یَا اللہُ 786 بار بعد جمعہ لکھ لیجئے۔ اسے دکان یا مکان میں رکھنے سے رِزق بڑھتا اور مال و دولت میں بَرَکت ہوتی ہے۔
{۵} صبحِ صادِق کے بعد نمازِ فجر سے پہلے اپنے مکان کے چاروں کونوں میں کھڑے ہو کر 
یَا رَزَّاقُ10بار پڑھئے اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّ کبھی اس گھر میں تنگدستی نہ آئے گی۔ طریقہ یہ ہے کہ گھر میں سیدھے ہاتھ کے کونے سے قبلہ رُخ کھڑے ہوکر شروع کیجئے اوراِس کونے سے دوسرے کونے تک اس طرح ترچھے چل کر جایئے کہ چہرہ قبلہ رخ ہی رہے اور ہر