Brailvi Books

چڑیا اور اندھا سانپ
21 - 32
اللہ عَزَّ وَجَلَّنے اُس کو اتنا مالا مال کر دیا کہ اُس نے اپنے ہمسایوں (یعنی پڑوسیوں )کی بھی خدمت کی۔ (تفسیر قرطبی  ج۱۰ص۱۸۳)
خالی گھر میں سلام پیش کرنے کا طریقہ
	خالی گھر میں سلام کرنے کے دو طریقے پیش کئے جاتے ہیں : دعوتِ اسلامی کے اِشاعَتی اِدارے مکتبۃُ المدینہ کے مطبوعہ 32 صَفحات پر مشتمل رسالے ، ’’101مدنی پھول‘‘ صَفْحَہ 24پر ہے :اگر ایسے مکان(خواہ اپنے خالی گھر) میں جانا ہو کہ اس میں کوئی نہ ہو تو یہ کہئے: اَلسَّلَامُ عَلَیْنَا وَعَلیٰ عِبَادِ اللّٰہِ الصّٰلِحِیْن (یعنی ہم پر اوراللہ عَزَّ وَجَلَّکے نیک بندوں پر سلام )فِرِشتے اس سلام کا جواب دیں گے۔(رَدُّالْمُحتارج۹ ص ۶۸۲) یا اس طرح کہئے: اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّـھَا النَّبِیُّ(یعنی یا نبی آپ پر سلام ) کیونکہ حضورِ اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی رُوحِ مبارَک مسلمانوں کے گھروں میں تشریف فرما ہوتی ہے۔ (بہارِشریعت حصّہ۶ا ص۹۶، شرح الشّفاء للقاری ج۲ص۱۱۸) 
اے مدینے کے تاجدار سلام		اے غریبوں کے غم گُسار سلام
میرے پیارے پہ میرے آقا پر		میری جانب سے لاکھ بار سلام
صَلُّوا عَلَی الْحَبِیْب! 	صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد
کیا مالدار ہونا بُرا ہے؟
         ہر مال داربُرا نہیں ہوتا اور ہر غریب اچّھا نہیں ہوتا ۔ اگر کسی مالدار کا دل مال کی