Brailvi Books

چڑیا اور اندھا سانپ
19 - 32
ہی میں چھوڑدینا{۲۵}مَشائخ کے آگے چلنا {۲۶}والِدَین کو ان کے نام سے پُکارنا {۲۷}ہاتھوں کو گارے یا مِٹّی سے دھونا {۲۸}دروازے کے ایک حصّے سے ٹیک لگا کر کھڑے ہونا {۲۹}بیتُ الخَلا(wash room) میں وُضو کرنا (گھروں میں آج کل اٹیچ باتھ ہونے کی وجہ سے یہ عام ہے ،ممکن ہو تو گھر میں الگ سے وُضو کا انتظام کرنا چاہئے) {۳۰} بدن ہی پر کپڑا وغیرہ سی لینا {۳۱}پہنے ہوئے لباس سے چہرہ خشک کرلینا{۳۲}گھر میں مکڑی کے جالے لگے رہنے دینا{۳۳}نَماز میں سُستی کرنا {۳۴}نَمازِ فَجر کے بعد مسجِد سے جلدی نکل جانا {۳۵} صبح سویرے بازار پہنچ جانا{۳۶}دیر گئے بازار سے آنا {۳۷} اپنی اولادکو ’’کوسنیں ‘‘ (یعنی بددعائیں ) دینا(اکثر عورَتیں بات بات پر اپنے بچوں کو بد دعائیں دیتی ہیں اور پھر تنگدستی کے رونے بھی روتی ہیں ) {۳۸}گناہ کرنا خُصُوصاً جھوٹ بولنا {۳۹} چَراغ (یا موم بتّی )کو پھونک مار کر بُجھا دینا {۴۰} ٹُوٹی ہوئی کنگھی استِعمال کرنا {۴۱} ماں باپ کیلئے دعائے خیر نہ کرنا{۴۲}عِمامہ بیٹھ کر باندھنا اور {۴۳} پاجامہ یا شلوار کھڑے کھڑے پہننا  {۴۴}نیک اعمال میں ٹالم ٹول کرنا۔  (تَعْلِیْمُ الْمُتَعَلِّم ص ۱۲۳ تا ۱۲۶)
تنگدستی سے نَجات 
     بعض اعمال ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے بجا لانے سے تنگ دستی دور ہوتی ہے ، جیسا کہ حضرتِ سیِّدُنا عبد اللّٰہابنِ عبّاس(رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا)سے روایت ہے کہ سرکارِ مدینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَنے ارشاد فرمایا: کھانے سے پہلے اور بعد میں وُضُو کرنا(یعنی دونوں