Brailvi Books

چڑیا اور اندھا سانپ
18 - 32
 مِٹّی کے دَراڑوالے یا ایسے برتن جن کے اندرونی حصّے سے تھوڑی سی بھی مِٹّی اُکھڑی ہوئی ہو اُس میں کھاناکھانے سے بچنا مناسب کہ ایسی جگہوں میں مَیل کچیل جمع ہوتا ہے اور وہاں جراثیم پیدا ہو کرپیٹ میں جاکر بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں ) {۱۲} کھائے ہوئے برتن صاف نہ کرنا۔ حدیثِ پاک میں ہے:کھانے کے بعد جو شخص برتن چاٹتا ہے تو وہ برتن اُس کیلئے دُعا کرتا ہے اور کہتا ہے : اللہ عَزَّوَجَلَّ تجھے جہنَّم کی آگ سے آزاد کرے جس طرح تُو نے مجھے شیطان سے آزاد کیا ۔(جَمْعُ الْجَوامِع لِلسُّیُوطی ج۱ص۳۴۷حدیث ۲۵۵۸) اور ایک رِوایَت میں ہے کہ برتن اُس کیلئے اِسْتِغْفار (یعنی مغفِرت کی دعا)کرتاہے۔(اِبن ماجہ ج۴  ص۱۴ حدیث ۳۲۷۱){۱۳}جس برتن میں کھانا کھایا اُسی میں ہاتھ دھونا {۱۴}خِلال کرتے وَقت دانتوں سے نکلے ہوئے ریشے و ذرّات وغیرہ پھر منہ میں رکھ لینا{۱۵}کھانے پینے کے برتن کُھلے چھوڑ دینا {۱۶}روٹی کو ادھر اُدھر اِس طرح ڈال دیناکہ بے ادَبی ہو اور پائوں میں آئے۔     (مُلَخّص از: سنّی بہشتی زیور ص ۶۰۰ تا ۶۰۵ )
    حضرتِ سیِّدُنا امام بُرہان ُالدّین زَرنُوجی عَلَیْہِ رَحمَۃُ اللّٰہ ِالْقَوِی  نے تنگدستی کے جو اَسباب بیان فرمائے ہیں اُن میں یہ بھی ہیں :{۱۷}زیادہ سونے کی عادت( اس سے حافِظہ کمزور ہوتا اور جہالت بڑھتی ہے) {۱۸}ننگے سونا{۱۹}بے حیائی کے ساتھ پیشاب کرنا(عام راستوں پر بلا تکلُّف پیشاب کرنے والے غور فرمائیں ) {۲۰}دستر خوان پر گرے ہوئے دانے اور کھانے کے ذرّے وغیرہ اُٹھانے میں سُستی کرنا {۲۱}پیاز اور لہسن کے چھلکے جلانا{۲۲}گھر میں رومال سے جھاڑو نکالنا{۲۳}رات کو جھاڑو دینا{۲۴}کُوڑا گھر